newspm

سنگل پوائنٹ مورنگ

سنگل پوائنٹ مورنگ (SPM) کی سہولت جو پاکستان میں پہلی مرتبہ قائم کی جارہی ہے۔ یہ سہولت ملک بھر میں پیٹرولیم اور تیل مصنوعات کو سنبھالنے کے شعبے میں انقلاب برپا کردے گی ۔ یہ سویلت اس لیے قائم کی جارہی ہے تاکہ SPM کے ذریعے خام تیل اوردیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کو احسن طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ کھلے سمندر میں لنگر اندازی کے عمل کے ساتھ ذیلی سمندر اور ذیلی خشکی کی پائپ لائنوں کو ساحل پر واقع س تنصیبات سے جوڑا گیا ہے۔

یہ سو لت گہرے سمندر میں ، موضع کنڈ ، بلوچستان ، پاکستان میں واقع سنرجیکو کی سائٹ سے تقریباً پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم کی گئی ہے ۔ اس رواں دواں جیٹی کو تقریباً130,000 میٹرک ٹن گنجائش والے خام تیل کے ٹینک فارم سے ، 3.3 کلومیٹر ساحلی پائپ لائنوں اور 11.5 کلومیٹر ساحل سے دورواقع28 انچ کی پائپ لائنوں سے جوڑاجائےگا۔

ایس پی ایم موجودہ وقت پر 100,000ڈیڈویٹ ٹن ایج (DWT)کی گنجائش کے حامل بحری جہازوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دو مزید لائنیں شامل کرنے کے پھیلاؤ کی گنجائش رکھتی ہے ، جس سے اس سہولت کے پیداواری علن میں اضافہ ہوگا ۔ یہ 250,000 DWT گنجائش والے بہت بڑے خام تیل بردار بحری جہازوں(VLCC) سے احسن طریقے سے نمٹنے کے لیے فیز2آ صلاحیت کی بھی حامل ہے۔

فوائد

اس سہولت سے حاصل ہونے والے بنیادی فوائد درج ذیل ہیں ۔

بڑے بحری جہازوں کے استعمال میں آنے سے کرایۂ مال کی بچت۔.
فیز2 پھیلاؤ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی 22ملینMT سالانہ سے زیادہ کی گنجائش کو سنبھالنا۔.
ایس پی ایم کے مقام کی وجہ سےمشرقِ وسطیٰ کی بندرگاہوں سے فی چکر ایک سوناٹیکل میل کا فاصلہ کم ہوجائے گا , جس سے کرایۂ مال میں مزید بچت ہوگی۔.
150 ایکڑسے زائد سمندر کے سامنے واقع زمین اس سہولت کا حصہ بن جاتی ہے ، جو پیٹرولیم مصنوعات کے1,000,000 MT تک اضافی ذخیرے کے لیے استعمال کیجا سکتی ہے۔.
ایس پی ایم پانی میں 26 میٹر گہرائی تک ، بحری جہازوں کو 22 میٹر گہرائی تک کھینچنے کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔.
مخصوص پیٹرولیم منصوعات کوسنبھالنے سے صارفین کے اہم ترین وقت اور قیمت میں بچت حاصل ہو سکے گی۔.

سنگل پوائنٹ مورنگ کی ٹیکنالوجی

https://www.cnergyico.com/urdu/images/stories/articles/companies/utl/footer-bg.jpg

ایس پی ایم کیٹرنری اینکر لیگ مورنگ (CALM) نظام پر قائم ہے۔ لنگر اندازی کی ایک ایسی قسم جو عام طور پر دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے ۔ لنگر اندازی کے جمے ہوئے نظام سے موازنہ کرتے ہوئے ، CALMs بلند ترماحولیاتی حدود پر تیل بردار جہاز کو لنگر انداز کروا سکتی ہے تاکہ لنگر اندازی میں کم وقت صرف ہوسکے۔ یہ لنگرکی زنجیروں یا کیٹری نری اینکر لیگز کے ذریعے سمندر کی سطح پر محفوظ ہوتی ہیں۔Catenary Anchor Legs متعین حدود میں آزادی سے حرکت کی اجازت دیتی ہیں ، جب کہ بحالی کی قوتوں کی فراہمی جو تیرنے والے کو اس کے مرکزیمقام تک واپس لانے کی ذمہ داری انجام دیتی ہیں ، اس طرح نظام کو زیادہ سے زیادہ توانائی جذب کرنے کے لیے ناگزیر لچک فراہم ہوتی ہے ۔CALM قسم کی لنگر اندازی ناہموار سمندر میں بھی اپنی کار کردگی کے ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

سنرجیکو | پانی کے نیچے زندگی کو فروغ دینا

سنرجیکو نے ماحولیات کی پرورش کے لیے پائیداری کی کوششیں صرف زمین تک محدود نہیں ہیں۔ ایس پی ایم کے ذیلی سمندری ڈھانچے نے ایک مصنوعی مرجان کی چٹان کو جنم دیا ہے۔

بارہ کدہ ۱۱ ۲۰۲۲

سنرجیکو نے بارہ کدہ ۲۰۲۲ میں حصہ لیا۔ قومی سطح پر آئل اسپل رسبانس کی مشق