Oil Refining Business
آئل ریفائنری کامپلکس-۱
ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سنرجیکو آئل ریفائنریاں قائم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ اس مقصد کے تحت 2004 میں سنرجیکو پی کے لیمٹڈ نے اپنے پہلے آئل ریفائنری کملیکس ۔ 1 سے کاروبار کا آغاز کیا جو کہ کراچی سے 50 کلو میٹر حب کی جانب بلوچستان کے ساحلی علاقے خلیفہ پوائنٹ پر واقع ہے۔ ریفائنری نے اپنا آغاز ملک کی سب سے چھوٹی ریفائنری کی حیثیت سے کیا جو کہ اب کامیابی کے ساتھ اپنی صلاحیت میں مرحلہ وار اضافہ کرتے ہوئے 35،000 بیرل یومیہ کی پیداواری سطح پر پہنچ چکی ہے۔
بنیادی اعدادوشمار | |
---|---|
حیثیت | آپریشنل |
انسٹالیشن کی تاریخ | 2004 |
قسم: | ہائڈرو اسکیمنگ |
مارکیٹ کی جانے والی مصنوعات | مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ، گیسولین ، کیروسین ، جیٹ فیول ، ڈیزل اور فرنس آئل |
واقع | موزہ کندٗ، ضلع لسبیلہ، حب بلوچستان |
آئل ریفائننگ کمپلیکس کراچی سے 50 کلومیٹر حب کی جانب بلوچستان کے ساحلی علاقے میں واقع ہے۔ آئل ریفائنری کے محلوقوع کے انتخاب کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ آئل ریفائنری کے مقام سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خام تیل تک رسائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کتنے بہتر طریقے سے ہو سکتی ہے۔ مقام ہی سے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ خام تیل اور تیار شدہ مصنوعات کی ترسیل سمندر سے بذریعہ پائپ لائن یا سڑک سے ہوگی۔ ساحلی علاقے میں واقع سنرجیکو جیسی ریفائنری کو ذرائع آمدورفت کی کم لاگت کی وجہ سے سمندر سے دور واقع ریفائنریوں پر خصوصی سبقت حاصل ہے۔
سنرجیکو کی ریفائنری کو نقل وضرکت کے تمام ذرائع تک رسائی کے مواقع حاصل ہیں۔ سنرجیکو کے ملک بھر میں 473 سے زائد پیٹرول / ڈیزل فراہم کرنے والے اسٹیشنز موجود ہیں جنہیں مصنوعات کی تر سیل سنرجیکو اپنے ہی آئل ڈپووؕں سے کرتا ہے۔
آئل ریفائنری کامپلکس-۲
بنیادی اعدادوشمار | |
---|---|
حیثیت | آپریشنل |
گنجائش | 120,000 bpd |
قسم | ہائیڈرو اسکمنگ رفائنری |
مارکیٹ کی جانے والی مصنوعات | مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ، گیسولین ، کیروسین ، جیٹ فیول ، ڈیزل اور فرنس آئل |
واقع | موزہ کندٗ، ضلع لسبیلہ، حب بلوچستان |
120,000بیرل روزانہ پیداوار کی صلاحیت رکھنے والا آئل ریفائننگ کمپلکس کے اندر ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ہے۔ ریفائنری کمپلکس بلوچستان شہر کے ساحل بیلٹ میں واقع ہے۔ جس کے گہرے سمندر کی بندرگاہ قریبی علاقہ کے اسٹوریج ٹنکس اور ذیلی سمندری پائپ لائنز سے جوڑی ہوئی ہیں۔
یہ سہولتیں کمپنی کو پیٹرولیم مصنوعات اور مٹی کے تیل کے بڑے سامان کو سنبھالنے میں مدد دیتی ہیں اور مجموعی طور پر معاشی حالت بہتر بناتی ہیں اپنے مختلف سبسڈیز کے بدولت جو کہ پیٹرولیم کے فروخت اور پیٹرولیم انفراسٹرکچر کاروبار میں شامل ہیں ۔ یہ مختلف کاروبار کے محکموں کے درمیان ایک کامل مطابقت فراہم کرتا ہے.
مصنوعات
تیل صاف کرنا ایک انتہائی مسابقتی اور سرمایہ دارانہ کاروبار ہے، جس میں پیچیدہ پروسیسنگ ٹیکنالوجیز اور آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ تیل صاف کرنے کا جوہر خام تیل کو اعلیٰ قیمت والی مصنوعات میں تبدیل کرنا ہے او آرسی ۱ اور ۲ کی مرکزی توجہ نقل و حمل کے ایندھن بنانے پر ہے – مائع پیٹرولیم گیس، لائٹ نیفتھا، ہیوی نیفتھا، ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ، موٹر گیسولین، مٹی کا تیل، جیٹ فیول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل بنکرز اور توانائی پیدا کرنے کے لیے او آرسی ۱ اور ۲ ہماری زمین کے ماحول کو بہتر رکھنے کی ذمہ داری کو سمجحتے ہوے مختلف قسم کی سرٹیفیکشن حاصل کرچکی ہے
ISO-9000, ISO 14000 and OSHA 18000
سنرجیکو | پانی کے نیچے زندگی کو فروغ دینا
سنرجیکو نے ماحولیات کی پرورش کے لیے پائیداری کی کوششیں صرف زمین تک محدود نہیں ہیں۔ ایس پی ایم کے ذیلی سمندری ڈھانچے نے ایک مصنوعی مرجان کی چٹان کو جنم دیا ہے۔
Pakistan's first and only floating liquid port
Innovation is a core part of Cnergyico’s DNA, and our Single Point Mooring (SPM) facility – the first of its kind in Pakistan – is a testament to our commitment.