کمپنی پروفائل
سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ :سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی آئی پی پی ایل) مکمل طور پر سنرجیکو پی کے لمیٹڈ کا ضمنی ادارہ ہے۔ (سی آئی پی پی ایل) نے مارچ ۲۰۱۵ میں آئسومیرائزیشن پلانٹ سی پی ایل سے اختیار میں لے لیا۔ سنرجیکو آئسومیرٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی آئی پی پی ایل) کی کل پروسیسنگ کی صلاحیت ۱۲۵۰۰ بیرل روزانہ ہے جو کہ موزہ کنڈ سب تحصیل گڈانی ڈ سٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان میں واقع ہیں۔ آئسومیرائزیشن پلانٹ لائٹ نیفتھا کو پریمئیم موٹر گیسولین (پی ایم جی) میں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لائٹ نیفتھا ایک برآمدی مصنوعات ہے لیکن آئسومیرائزیشن یونٹ کے زریعہ حاصل ہونے والی مصنوعات (پی ایم جی) اس کی قیمت میں اضافہ کرتا ہے (جس کا تعلق لائٹ نیفھتا اور موٹر گیسولین کی قیمتوں پر منحصر ہے) اس کے علاوہ یہ غیر محفوظ شدہ مرکبات (بینزین رنگ) کو محفوظ شدہ مرکبات (سائیکلوہیکزین رنگ ) میں تبدیل کرتا ہے۔ اس لئے موٹر گیسولین جو آئسومیرائزیشن یونٹ سے حاصل کی جاتی ہے وہ زیادہ ماحول دوست ثابت ہوتی ہے پلیٹفورمر یونٹ کے مقابلے میں، اور آئسومیرائزیشن یونٹ میں مصنوعات کا حجم تناسب بھی زیادہ ہوتا ہے پلیٹفورمر یونٹ کے مقابلے میں، یہی وجہ ہے کہ اس سے فروخت کا حجم بھی زیادہ ہوجائے گا۔
آئسومیرائزیشن یونٹ تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے (۱) فیڈ کی تیاری (۲) پینکس (۳) مولیکس
سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی آئی پی پی ایل) | بنیادی حقائق | |
---|---|---|
سنرجیکو آئسومیرٹ پی کے (پرائیویٹ) لمیٹڈ | نام | |
پاکستان | ملک | |
۱۴ مئی، 2014 | قیام کی تاریخ | |
کمپنیز آرڈیننس 1984(XLVII of 1984) کے تحت | شامل | |
موضع کنڈ سب تحصیل گڈانی، ڈسٹرکٹ لسبیلہ، بلوچستان، پاکستان | مقام | |
پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی | حیثیت | |
عامر عباسی | چیف ایگزیکٹو آفیسر | |
روم نمبر 406،407 چوٹھا فلور 55 بی، اسلام آباد اسٹاک ایکسینج ٹاور، جناح ایونیو، بلو ایریا اسلام آباد | رجسٹرڈ ایڈریس | |
بلینڈینگ، ریفائننگ اور نیفھتا کی پراسیسنگ کرکے پیٹرولیم مصنوعات بنائی جاتی ہے جیسے کہ پی ایم جی | قلم دان | |
آئسومیرائزیشن یونٹ | کلیدی تنصیب | |
آپریشنل | رتبہ | |
12,500 بیرل یومیہ | گنجائش | |
پریمئیم موٹر گیسولین | اہم مصنوعات | |
https://www.cnergyico.com/urdu | ویب سائٹ | |
یوسف عادل چارٹرڈ اکاؤنٹس | کمپنی آڈیٹر | |
7170315-6 | نیشنل ٹیکس نمبر:(NTN) | |
0088282 | کمپیوٹر جینیریٹڈ یونیک علامتی نمبر (CUIN) |
تنظیمی ڈھانچہ
اٹھائیس سال سال کی فضیلت، کامیابی اور ترقی۔
قیام کے بعد سے، ہمارا پاکستان کے توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار ہے۔ عمدگی، کامیابی اور ترقی کے 28 سال منانے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔
پاکستان کی پہلی اور واحد تیرتی مائع بندرگاہ
جدت طرازی سنرجیکو کے ڈی این اے کا بنیادی حصہ ہے اور ہماری ایم پی ایم سہولت پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ہمارے عزم کا ثبوت ہے